Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_c597d70e9d683ff04e2251a1d5a63cee, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
موجۂ خون پریشان کہاں جاتا ہے - شاہین عباس کی شاعری - Darsaal

موجۂ خون پریشان کہاں جاتا ہے

موجۂ خون پریشان کہاں جاتا ہے

مجھ سے آگے مرا طوفان کہاں جاتا ہے

میں تو جاتا ہوں بیابان نظر کے اس پار

میرے ہم راہ بیابان کہاں جاتا ہے

اب تو دریا میں بندھے بیٹھے ہیں دریا کی طرح

اب کناروں کی طرف دھیان کہاں جاتا ہے

چائے کی پیالی میں تصویر وہی ہے کہ جو تھی

یوں چلے جانے سے مہمان کہاں جاتا ہے

داستاں گو کی نشانی کوئی رکھی ہے کہ وہ

داستاں گوئی کے دوران کہاں جاتا ہے

بات یوں ہی تو نہیں کرتا ہوں میں رک رک کر

کیا بتاؤں کہ مرا دھیان کہاں جاتا ہے

گھر بدلنا تو بہانہ ہے بہانہ کر کے

اندر اندر ہی سے انسان کہاں جاتا ہے

(638) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shaheen Abbas. is written by Shaheen Abbas. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shaheen Abbas. Free Dowlonad  by Shaheen Abbas in PDF.