Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_47c60udtp7icgvmihj7hsople0, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
دم لے اے کوہ کن اب تیشہ زنی خوب نہیں - شاہ نصیر کی شاعری - Darsaal

دم لے اے کوہ کن اب تیشہ زنی خوب نہیں

دم لے اے کوہ کن اب تیشہ زنی خوب نہیں

جان شیریں کو نہ کھو کوہ کنی خوب نہیں

ٹک تو ہنس بول یہ غنچہ دہنی خوب نہیں

رشک گل اتنی بھی ہاں کم سخنی خوب نہیں

سر پہ قمری کو بٹھایا تو ہے تو نے پر سرو

تیری آزاد وشی بے کفنی خوب نہیں

قابل چشم نمائی ہے تو اے طفل سرشک

ابتر اتنا بھی نہ ہو ناشدنی خوب نہیں

فصل گل آنے دے دکھلا نہ ابھی سے زنجیر

یہ روش موج نسیم چمنی خوب نہیں

منع ہنسنے سے تو کرتا نہیں اے برق وشو

پھر شرارت سے یہ چشمک زدنی خوب نہیں

ہو سکے تجھ سے تو کر مرغ چمن گل کا علاج

اس کو بیماری اعضا شکنی خوب نہیں

کوئی دم اور بھی اس ابروئے پر خم کو چھو

اصفہانی یہ ابھی تیغ بنی خوب نہیں

چشم سے اس کی نہ کر دعویٔ ہم چشمی دیکھ

کہ خطا ایسی غزال ختنی خوب نہیں

مار کھائے گا وہ خیاط کہ جس نے تیرے

بند جامے کے لیے ناگ پھنی خوب نہیں

منہ کو دیکھ اپنے تو اور اس کے لب لعل کو دیکھ

روکشی اس سے عقیق یمنی خوب نہیں

ترک چشم بت بدکیشں خیال اس کا چھوڑ

مرغ دل سہمے ہے ناوک فگنی خوب نہیں

شاخ گل ہے کہ کمر باد سے لچکے ہے تری

اے میاں اتنی بھی نازک بدنی خوب نہیں

میں بھی ہوں بادیہ پیمائے جنوں اے مجنوں

اس قدر آگے مرے لاف زنی خوب نہیں

چھلنی کانٹوں سے ہوئے گو مرے تلوے لیکن

دشت وحشت کی ابھی خاک چھنی خوب نہیں

زہر کھا جاؤں گا اے ساقیٔ پیمانہ بہ کف

باز آ جانے دے پیماں شکنی خوب نہیں

(515) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shah Naseer. is written by Shah Naseer. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shah Naseer. Free Dowlonad  by Shah Naseer in PDF.