Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_1b78c1d033735eef6735a2a9c1d0e4ae, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
ہوئی تو جا دل میں اس صنم کی نماز میں سر جھکا جھکا کر - شاد لکھنوی کی شاعری - Darsaal

ہوئی تو جا دل میں اس صنم کی نماز میں سر جھکا جھکا کر

ہوئی تو جا دل میں اس صنم کی نماز میں سر جھکا جھکا کر

حرم سے بت خانے تک تو پہنچا خدا خدا کر خدا خدا کر

لحد میں کیا ذکر روشنی کا سر لحد بھی جو رحم کھا کر

جلا کیا جب چراغ کوئی ہوا نے ٹھنڈا کیا بجھا کر

نشان برباد گان عالم جو پوچھے صحرا میں ہم نے جا کر

صبا سے اڑ اڑ کے گرد بیٹھی بگولے اٹھے ہوا میں آ کر

جو چشم‌ انجام بیں سے دیکھا بہار دو دن ہے پھر خزاں ہے

مآل‌ گلشن پہ روئی شبنم ہنسے گل تر جو کھل کھلا کر

بتوں کی پر آب انکھڑیوں میں کھلا یہ دیکھا جو پتلیوں کو

یہ وہ ہیں ہندو دھرم جمن سے پھرے جو گنگا چلے نہا کر

خیال حج حرم کو چھوڑا سنا جو شہ رگ سے ہے قریں تر

طواف دل ہی کیا کیے ہم گئے نہ کعبے کو پھیر کھا کر

زمیں میں اے شادؔ مر گئے پر فلک دبائے تو کیا گلہ ہے

میان تربت ہمارے پہلو ہمیں دباتے ہیں مردہ پا کر

(478) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shad Lakhnavi. is written by Shad Lakhnavi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shad Lakhnavi. Free Dowlonad  by Shad Lakhnavi in PDF.