Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_5661c9733e29fdddded23afb751a009e, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
جو غم حبیب سے دور تھے وہ خود اپنی آگ میں جل گئے - شاعر لکھنوی کی شاعری - Darsaal

جو غم حبیب سے دور تھے وہ خود اپنی آگ میں جل گئے

جو غم حبیب سے دور تھے وہ خود اپنی آگ میں جل گئے

جو غم حبیب کو پا گئے وہ غموں سے ہنس کے نکل گئے

جو تھکے تھکے سے تھے حوصلے وہ شباب بن کے مچل گئے

جو نظر نظر سے گلے ملی تو بجھے چراغ بھی جل گئے

نہ خزاں میں ہے کوئی تیرگی نہ بہار میں کوئی روشنی

یہ نظر نظر کے چراغ ہیں کہیں بجھ گئے کہیں جل گئے

غم عیش و یاس و امید کا نہ اثر حیات پہ ہو سکا

مری روح عشق وہی رہی یہ لباس تھے جو بدل گئے

نہ ہے شاعرؔ اب غم نو بہ نو نہ وہ داغ دل نہ وہ تازگی

جنہیں اعتماد بہار تھا وہی پھول رنگ بدل گئے

(624) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shaayar Lakhnavi. is written by Shaayar Lakhnavi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shaayar Lakhnavi. Free Dowlonad  by Shaayar Lakhnavi in PDF.