سنجیدگی کی خاص ضرورت تو ہے نہیں

سنجیدگی کی خاص ضرورت تو ہے نہیں

افسانہ ہے یہ زیست حقیقت تو ہے نہیں

ادنیٰ سا ایک دائرہ ہے عشق و انس کا

اس دل میں آسمان کی وسعت تو ہے نہیں

اک سوچ ہے ذرا سی مری تم سے مختلف

کچھ میری تم سے ذاتی عداوت تو ہے نہیں

بازار سے ہے سب کو منافع کی ہی غرض

پر سب کے پاس طرز تجارت تو ہے نہیں

اس نے ضرور کر لیا اقبال جرم کا

لیکن نظر میں اس کے ندامت تو ہے نہیں

لکھا ہے تھوڑی نام کسی کا ہواؤں پر

یہ دھوپ بھی کسی کی وراثت تو ہے نہیں

سوربھؔ تجھے یہ خوف ہے رسوائیوں کا کیوں

ایسی تری سماج میں عزت تو ہے نہیں

(693) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Saurabh Shekhar. is written by Saurabh Shekhar. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Saurabh Shekhar. Free Dowlonad  by Saurabh Shekhar in PDF.