Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_5af32e37afffceb4100ee297c2e836a6, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
گردش سیارگاں خوب ہے اپنی جگہ - ثروت حسین کی شاعری - Darsaal

گردش سیارگاں خوب ہے اپنی جگہ

گردش سیارگاں خوب ہے اپنی جگہ

اور یہ اپنا مکاں خوب ہے اپنی جگہ

اے دل آشفتہ سر رات اندھیری ہے پر

رقص ترا شمع ساں خوب ہے اپنی جگہ

کاغذ آتش زدہ تیری حکایت ہی کیا

پھر بھی تماشائے جاں خوب ہے اپنی جگہ

ہجر نژادوں کا ہے ایک الگ ہی جہاں

اس سے نہ ملنا یہاں خوب ہے اپنی جگہ

سیر بیاباں و در عقدہ کشا نیز

رنج مسافت میاں خوب ہے اپنی جگہ

چہرۂ بلقیس پر آنکھ ٹھہرتی نہیں

صبح یمن کا سماں خوب ہے اپنی جگہ

(494) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sarvat Husain. is written by Sarvat Husain. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sarvat Husain. Free Dowlonad  by Sarvat Husain in PDF.