یوں اڑاتی ہے جو ہوا مجھ کو

یوں اڑاتی ہے جو ہوا مجھ کو

پہلے ہلکا بہت کیا مجھ کو

مدتوں سے یہاں مقفل ہوں

آ کبھی آ کے کھٹکھٹا مجھ کو

آخری وقت آ گیا ہے کیا

دے رہے ہیں سبھی دعا مجھ کو

تجھ تک آنے کبھی نہیں دے گا

میرے حصے کا دائرہ مجھ کو

روزمرہ کی اس کہانی میں

کوئی کردار تو بنا مجھ کو

عشق ادب ہے تو اپنے آپ آئے

گر سبق ہے تو پھر پڑھا مجھ کو

کر کے سودا جو پاؤں کا بیٹھا

دے گیا کوئی راستہ مجھ کو

وہ کوئی عام سا ہی جملہ تھا

تیرے منہ سے برا لگا مجھ کو

(488) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sarfraz Nawaz. is written by Sarfraz Nawaz. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sarfraz Nawaz. Free Dowlonad  by Sarfraz Nawaz in PDF.