جشن آزادی
کام جو رشوت سے بن جائے بنانا چاہئے
چور بازاری میں کالا دھن کمانا چاہئے
دودھ میں پانی با آزادی ملانا چاہئے
جس سے مطلب ہو اسے مکھن لگانا چاہئے
دوستو! یوں جشن آزادی منانا چاہئے؟
چاول اور گندم نہ کچھ فولاد پیدا کیجئے
نصف درجن کم سے کم اولاد پیدا کیجئے
مسئلے پھر آپ لاتعداد پیدا کیجئے
ماہر منصوبہ بندی کو بھگانا چاہئے
دوستو! یوں جشن آزادی منانا چاہئے؟
مانگ ہے اسٹیریو کی اور وی سی آر کی
خیر ہو اب آڈیو ویڈیو کے کاروبار کی
شکل ملنے لگ گئی ہپی سے بر خوردار کی
جس کے لپ پر ہر گھڑی ڈسکو ترانہ چاہئے
دوستو! یوں جشن آزادی منانا چاہئے؟
رکشا و ٹیکسی کا میٹر تیز ہونا چاہئے
نرسری کا ماسٹر انگریز ہونا چاہئے
عقد کا معیار اتنا ''ریز'' ہونا چاہئے
زندگی کا پارٹنر مثل ''ڈیانا'' چاہئے
دوستو! یوں جشن آزادی منانا چاہئے؟
جی میں جو آئے کئے جاؤ کہ تم آزاد ہو
موٹریں تیزی سے دوڑاؤ کہ تم آزاد ہو
حادثہ کر کے کھسک جاؤ کہ تم آزاد ہو
دھر لئے جاؤ تو فوراً ''مک مکانا'' چاہئے
دوستو! یوں جشن آزادی منانا چاہئے؟
آج اس انداز کو یکسر بدلنا ہے ہمیں
ہم بہت بگڑے ہیں لیکن اب سنورنا ہے ہمیں
دیس کی خاطر ہی جینا اور مرنا ہے ہمیں
جو نہ اب تک ہو سکا اب کر دکھانا چاہئے
دوستو! یوں جشن آزادی منانا چاہئے؟
(771) ووٹ وصول ہوئے
In Urdu By Famous Poet Sarfaraz Shahid. is written by Sarfaraz Shahid. Enjoy reading Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sarfaraz Shahid. Free Dowlonad by Sarfaraz Shahid in PDF.
Sad Poetry in Urdu, 2 Lines Poetry in Urdu, Ahmad Faraz Poetry in Urdu, Sms Poetry in Urdu, Love Poetry in Urdu, Rahat Indori Poetry, Wasi Shah Poetry in Urdu, Faiz Ahmad Faiz Poetry, Anwar Masood Poetry Funny, Funnu Poetry in Urdu, Ghazal in Urdu, Romantic Poetry in Urdu, Poetry in Urdu for Friends