Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_f58e96de28438e1233575fcf575dcf15, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
وہی مقبول لیڈر اور ڈپلومیٹ ہوتا ہے - سرفراز شاہد کی شاعری - Darsaal

وہی مقبول لیڈر اور ڈپلومیٹ ہوتا ہے

وہی مقبول لیڈر اور ڈپلومیٹ ہوتا ہے

جو منہ سے دس کہے تو اس کا مطلب دیٹ ہوتا ہے

عوام الناس کو ایسے دبوچا ہے گرانی نے

کہ جیسے کیٹ کے پنجے میں کوئی ریٹ ہوتا ہے

فراغت ہی نہیں ملتی بڑے صاحب کو میٹنگ سے

وہ میٹنگ جس کا ایجنڈا فقط چپ چیٹ ہوتا ہے

کرکٹر بعض اس انداز سے چھکا لگاتے ہیں

زمین پر گیند ہوتی ہے فضا میں بیٹ ہوتا ہے

یقیناً ہو گیا ہے ماڈرن اپنا گھرانا بھی

جہاں پر کیپ ہوتی تھی وہاں اب ہیٹ ہوتا ہے

یہی دیکھا ہے شاہدؔ تیسری دنیا کے ملکوں میں

کہ اکثر قوم پتلی اور لیڈر فیٹ ہوتا ہے

(495) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sarfaraz Shahid. is written by Sarfaraz Shahid. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sarfaraz Shahid. Free Dowlonad  by Sarfaraz Shahid in PDF.