Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_c222f493ca31b2d5ab889fe18b03dfc4, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
سینٹ کی کجلے کی اور غازے کی گلکاری کے بعد - سرفراز شاہد کی شاعری - Darsaal

سینٹ کی کجلے کی اور غازے کی گلکاری کے بعد

سینٹ کی کجلے کی اور غازے کی گلکاری کے بعد

وہ حسیں لگتی ہے لیکن کتنی تیاری کے بعد

مدتوں کے بعد اس کو دیکھ کر ایسا لگا

جیسے روزہ دار کی حالت ہو افطاری کے بعد

باندھ کر صحرا نظر آئے ہے یوں نوشہ میاں

جس طرح مجرم دکھائی دے گرفتاری کے بعد

ہیروئن پچپن برس کی ہو چکیں تو غم نہیں

اب گلو کاری کریں گی وہ اداکاری کے بعد

قوم کو بیدار کر ڈسکو میوزک چھیڑ کر

جو بچاری سو چکی ہے راگ درباری کے بعد

عید پر مسرور ہیں دونوں میاں بیوی بہت

اک خریداری سے پہلے اک خریداری کے بعد

عقد ثانی کا مزا پوچھا تو بولے شیخ جی

ایسے لگتا ہے چکن چکھا ہے ترکاری کے بعد

راہ الفت کی ٹریفک ہو کہ موٹر وے کی ہو

حادثے ہوتے ہیں شاہدؔ تیز رفتاری کے بعد

(520) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sarfaraz Shahid. is written by Sarfaraz Shahid. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sarfaraz Shahid. Free Dowlonad  by Sarfaraz Shahid in PDF.