کبھی سرخی سے لکھتا ہوں کبھی کاجل سے لکھتا ہوں

کبھی سرخی سے لکھتا ہوں کبھی کاجل سے لکھتا ہوں

میں دل کی بات جذبوں کی ہری کونپل سے لکھتا ہوں

میں تیرا نام جب لکھتا ہوں اپنے دل کی تختی پر

گلاب و مشک سے زمزم سے گنگا جل سے لکھتا ہوں

بجھا کر زہر سے رکھے ہیں یاروں نے قلم اپنے

مگر میں تو وہی کیوڑے سے اور صندل سے لکھتا ہوں

خوشی کی داستاں بنجر زمینوں کی ہتھیلی پر

گلابی نور برساتے ہوئے بادل سے لکھتا ہوں

سلیمؔ آتی ہے جب سچائی لکھنے کی مری باری

فصیل شہر پر جلتی ہوئی مشعل سے لکھتا ہوں

(572) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sardar Saleem. is written by Sardar Saleem. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sardar Saleem. Free Dowlonad  by Sardar Saleem in PDF.