Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_a7d3052488dc6cfc64d5c45a885640e0, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
بوسہ دیتے ہو اگر تم مجھ کو دو دو سب کے دو - سردار گینڈا سنگھ مشرقی کی شاعری - Darsaal

بوسہ دیتے ہو اگر تم مجھ کو دو دو سب کے دو

بوسہ دیتے ہو اگر تم مجھ کو دو دو سب کے دو

جیبھ کے دو سر کے دو رخسار کے دو سب کے دو

لے کے دو رخسار کے بوسہ جو مانگے سب کے دو

اور تو دے دیں گے بولے پر یہ ہیں بے ڈھب کے دو

مانگتے تجھ سے نہیں اے گل بدن کچھ اور ہم

ہے اگر توفیق تم بوسہ دو نام رب کے دو

روزوں میں گر پاس اپنے آئے وہ رشک قمر

بوسہ ہم افطار کو مانگیں لب اطیب کے دو

مثل‌ یوسف ہو رہا ہوں میں اسیر‌ چاہ غم

بوسہ اے رشک زلیخا دو مجھے عبعب کے دو

میں نہیں ہوں مانگتا دس بیس تم سے یا پچاس

صرف دو بوسہ لب شیریں کے ہنس کر اب کے دو

ہے خوشی یہ آپ کی اے ماہ رو دو یا نہ دو

کون کہتا ہے کہ تم بوسے کسی سے دب کے دو

دو دو کر کے بوسۂ موعود جب میں نے گنے

ہنس کے پوچھا ہیں اکٹھے یہ کیے کب کب کے دو

تب کہا میں نے کہ سن لو شعر میں کیا شرم ہے

صبح کے دو شام کے دو دن کے دو اور شب کے دو

دونوں رخساروں کے بوسہ لیں گے ہم اے سیم تن

دو ہمیں اس ڈھب کے دو تم اور دو اس ڈھب کے دو

مشرقیؔ معشوق دو پچھم کے محفل میں ہو گر

دو دکن کے چاہئیں اتر کے دو پورب کے دو

(518) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sardar Genda Singh Mashriqi. is written by Sardar Genda Singh Mashriqi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sardar Genda Singh Mashriqi. Free Dowlonad  by Sardar Genda Singh Mashriqi in PDF.