زماں مکاں سے بھی کچھ ماورا بنانے میں

زماں مکاں سے بھی کچھ ماورا بنانے میں

میں منہمک ہوں بہت خود کو لا بنانے میں

چراغ عشق بدن سے لگا تھا کچھ ایسا

میں بجھ کے رہ گیا اس کو ہوا بنانے میں

یہ دل کہ صحبت خوباں میں تھا خراب بہت

سو عمر لگ گئی اس کو ذرا بنانے میں

گھری ہے پیاس ہماری ہجوم آب میں اور

لگا ہے دشت کوئی راستا بنانے میں

مہک اٹھی ہے مرے چار سو زمین ہنر

میں کتنا خوش ہوں تجھے جا بہ جا بنانے میں

(577) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Salim Saleem. is written by Salim Saleem. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Salim Saleem. Free Dowlonad  by Salim Saleem in PDF.