Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_c3757288600d92378ca97faada4d5a25, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
مت پوچھ کہ اس پیکر خوش رنگ میں کیا ہے - سلیم شاہد کی شاعری - Darsaal

مت پوچھ کہ اس پیکر خوش رنگ میں کیا ہے

مت پوچھ کہ اس پیکر خوش رنگ میں کیا ہے

اک ریت کا ٹیلہ پس دیوار قبا ہے

یہ خلق عبارت ہے لب گویا کی محتاج

دیکھیں تو فقط داغ ہے بولیں تو صدا ہے

آتی ہے سسکنے کی دل دشت سے آواز

شاید کہ رگ و پے میں کوئی آبلہ پا ہے

ہے بوجھ تن خستہ کا دیوار نفس پر

گویا کہ مرے گھر کا ستوں موج ہوا ہے

کچھ وحشت اظہار لہو شاخ پہ لائی

کچھ راس گل زخم کو یہ آب و ہوا ہے

اب اور کوئی نطق و زباں ہوں تو کہوں کچھ

اس خانۂ در بند میں کیا حشر بپا ہے

اب عجز سفر کی بھی ملامت ہے مرے سر

ہر راہ مرے سامنے آغوش کشا ہے

پھر تیرگیٔ شب میں نظر آئی نئی شکل

اب دیکھ کہ کس خواب کا در آنکھ پہ وا ہے

ٹکرا کے سیاہی سے پلٹ جاتی ہے صورت

شاہدؔ دل آئینہ میں دیوار سی کیا ہے

(679) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Saleem Shahid. is written by Saleem Shahid. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Saleem Shahid. Free Dowlonad  by Saleem Shahid in PDF.