گھر کے دروازے کھلے ہوں چور کا کھٹکا نہ ہو

گھر کے دروازے کھلے ہوں چور کا کھٹکا نہ ہو

بے سر و سامان کوئی شہر میں ایسا نہ ہو

تیرگی کے غار سے باہر نکل کر بھی تو دیکھ

اس زمیں کی کوکھ سے سورج کوئی نکلا نہ ہو

میں کہ گویا بھی نہ ہو پایا کسی دیوار سے

رہ گیا چپ سوچ کر شاید کوئی سنتا نہ ہو

دشت میں جانے سے پہلے اپنے دل میں جھانک لو

خوبصورت جسم کے اندر کوئی کوئی صحرا نہ ہو

احتیاطاً دیکھ ہی لو دم بخود کیوں رہ گئے

تم جسے دیوار سمجھے ہو وہ دروازہ نہ ہو

میں کہ دنیا کی ہر اک شے میں ہوا ہوں آشکار

دیکھ تیرے آئنے میں بھی مرا چہرہ نہ ہو

موڑ ہیں ہر ہر قدم پر کس سے پوچھیں راستہ

پھر رہا ہوں شہر میں جیسے کوئی دیوانہ ہو

یہ اکیلا پن تو شاہدؔ شہر کا آشوب ہے

یا کوئی تنہا نہ ہو یا ہر جگہ ویرانہ ہو

(516) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Saleem Shahid. is written by Saleem Shahid. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Saleem Shahid. Free Dowlonad  by Saleem Shahid in PDF.