Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_d6741be506e048a74032558ee24def7c, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
میری غزل میں ایک نیا سوز جاں بھی ہے - سلیم احمد کی شاعری - Darsaal

میری غزل میں ایک نیا سوز جاں بھی ہے

میری غزل میں ایک نیا سوز جاں بھی ہے

مانا ابھی گرانئ لفظ و بیاں بھی ہے

کچھ دل بھی ہے نشاط تمنا سے شاد کام

اور کچھ تری جفا پہ کرم کا گماں بھی ہے

کیا اس ہجوم شوق سے گھبرا نہ جائے گا

مانا وہ بد گمان وفا مہرباں بھی ہے

کچھ ناز تمکنت بھی ہے پاس حیا کے ساتھ

پھر بار آرزو سے ذرا سرگراں بھی ہے

تکلیف التفات نہ دوں اس نگاہ کو

با وصف جور و ناز جو آرام جاں بھی ہے

مائل کرم پہ ہے مگر اللہ رے احتیاط

پیمان آرزو سے مرے بد گماں بھی ہے

اس یار دل شکن پہ ہیں دلداریاں بھی ختم

جو ہم سے سرگراں بھی ہے اور مہرباں بھی ہے

تو جس طرح سنے یہ ہے تیرا معاملہ

غم امر واقعہ بھی ہے اور داستاں بھی ہے

کچھ عسکریؔ کا فیض بھی ہے باعث غزل

اور کچھ سلیمؔ میری طبیعت رواں بھی ہے

(467) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Saleem Ahmed. is written by Saleem Ahmed. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Saleem Ahmed. Free Dowlonad  by Saleem Ahmed in PDF.