راہ میں کوئی کھڑا ہو جیسے

راہ میں کوئی کھڑا ہو جیسے

اس کو منزل کا پتہ ہو جیسے

کیا ہوئے آج وہ چہرے کے نقوش

آئنہ پوچھ رہا ہو جیسے

میرے ہم راہ نہیں تو جب سے

یہ سفر ایک سزا ہو جیسے

تیری یادوں سے گریزاں ہونا

اب غم دل کی دوا ہو جیسے

اف یہ خاموش محبت کہ شمیمؔ

سارے عالم کو پتہ ہو جیسے

(502) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sakhawat Shameem. is written by Sakhawat Shameem. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sakhawat Shameem. Free Dowlonad  by Sakhawat Shameem in PDF.