Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_d7699dc88e3d23e132ded167dcaa9a23, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
اس سادہ دل سے کچھ مجھے باقرؔ گلہ نہ تھا - سجاد باقر رضوی کی شاعری - Darsaal

اس سادہ دل سے کچھ مجھے باقرؔ گلہ نہ تھا

اس سادہ دل سے کچھ مجھے باقرؔ گلہ نہ تھا

وہ با وفا ہو کیا جو کبھی بے وفا نہ تھا

دل ان سے مل گیا ہے جو ملتے نہیں کبھی

جو مل گئے ہیں ان سے کبھی دل ملا نہ تھا

باندھا پر شکستہ نے رشتہ زمیں کے ساتھ

اڑنے کا شوق بھی مجھے حد سے سوا نہ تھا

منزل وفا کی تھی حد کونین سے پرے

کیا دل گرفتگاں کے لئے راستا نہ تھا

پھرتی تھی لے کے شورش دل کو بہ کو ہمیں

منزل ملی تو شورش دل کا پتا نہ تھا

طوفان بحر زیست میں خس کی مثال میں

پانی میں بہہ رہا تھا مگر ڈوبتا نہ تھا

ہاں جادۂ حیات میں تیری گلی بھی تھی

ہاں یہ بھی میری سست روی کا بہانہ تھا

دل ایسے پھر گئے کہ مقابل وہ آ گیا

جو میری سمت مڑ کے کبھی دیکھتا نہ تھا

ہاں وہ بھی دن تھے جب غم شیریں تھا بے ستوں

پر کوئی کوہ تلخیٔ جاں کاٹتا نہ تھا

اب آہ بھی بھریں تو چٹختا ہے جا بجا

سنگ گران غم سے جو دل ٹوٹتا نہ تھا

زنجیر کی صدا سے گریباں کے چاک تک

میرے بھی مشغلے تھے میں بے دست و پا نہ تھا

سر نے مرے دیا تجھے آشفتگی کا نام

تجھ کو تو کوئی شورش غم پوچھتا نہ تھا

باقرؔ خودی کو چھوڑ چلے کس کے واسطے

تم جس کو پوجتے تھے وہ کافر خدا نہ تھا

(530) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sajjad Baqar Rizvi. is written by Sajjad Baqar Rizvi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sajjad Baqar Rizvi. Free Dowlonad  by Sajjad Baqar Rizvi in PDF.