Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_f7e8e358e94cdd7cca5c70801c9b5417, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
بہ قدر حوصلہ کوئی کہیں کوئی کہیں تک ہے - سجاد باقر رضوی کی شاعری - Darsaal

بہ قدر حوصلہ کوئی کہیں کوئی کہیں تک ہے

بہ قدر حوصلہ کوئی کہیں کوئی کہیں تک ہے

سفر میں راہ و منزل کا تعین بھی یہیں تک ہے

نہ ہو انکار تو اثبات کا پہلو بھی کیوں نکلے

مرے اصرار میں طاقت فقط تیری نہیں تک ہے

ادھر وہ بات خوشبو کی طرح اڑتی تھی گلیوں میں

ادھر میں یہ سمجھتا تھا کہ میرے ہم نشیں تک ہے

نہیں کوتاہ دستی کا گلہ اتنا غنیمت ہے

پہنچ ہاتھوں کی اپنے اپنے جیب و آستیں تک ہے

سیاہی دل کی پھوٹے گی تو پھر نس نس سے پھوٹے گی

غلامو یہ نہ سمجھو داغ رسوائی جبیں تک ہے

پھر آگے مرحلے طے ہو رہیں گے ہمت دل سے

جہاں تک روشنی ہے خوف تاریکی وہیں تک ہے

الٰہی بارش ابر کرم ہو فصل دونی ہو

کہ باقرؔ کی تو آمد بس اسی دل کی زمیں تک ہے

(456) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sajjad Baqar Rizvi. is written by Sajjad Baqar Rizvi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sajjad Baqar Rizvi. Free Dowlonad  by Sajjad Baqar Rizvi in PDF.