کبھی ظہور میں آ جا کمال ہونے دے

کبھی ظہور میں آ جا کمال ہونے دے

جنوں کو باندھ نہ میرے دھمال ہونے دے

جو خود کشی بھی کروں گا نہیں مروں گا میں

کچھ اس طرح سے تو اپنا وصال ہونے دے

کہیں تو رکھ لے مجھے بھی مری محبت بھی

کہ اپنے دل میں بسا لے نہال ہونے دے

میں خود سے لڑنے کی رت میں تمہارا ساتھی ہوں

مجھے وجود میں اگنے دے ڈھال ہونے دے

خدائے وصل ٹھہر جا ابھی تڑپنے دے

مچل مچل کے زلیخا سا حال ہونے دے

صلہ ضرور ہے صائم جیؔ ہجر راتوں کا

کسی کی یاد میں آنکھیں تو لال ہونے دے

(438) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Saim Ji. is written by Saim Ji. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Saim Ji. Free Dowlonad  by Saim Ji in PDF.