چل تجھے یار گھما لاتا ہوں

چل تجھے یار گھما لاتا ہوں

آسماں پار گھما لاتا ہوں

وقت مٹھی میں ہے گر چاہو تو

پچھلے ادوار گھما لاتا ہوں

دل تجھے موت پڑی ہے کیسی

کیوں ہے بیزار گھما لاتا ہوں

اب ذرا دشت کو بھی دیکھ آئیں

کر نہ انکار گھما لاتا ہوں

میں تو اس پار بھی جا سکتا ہوں

اے مرے یار گھما لاتا ہوں

(485) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Saim Ji. is written by Saim Ji. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Saim Ji. Free Dowlonad  by Saim Ji in PDF.