Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_57a0c441328260b1661df0aad8766626, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
کچھ تو رنگینیٔ افکار کھلے - سیف الدین سیف کی شاعری - Darsaal

کچھ تو رنگینیٔ افکار کھلے

کچھ تو رنگینیٔ افکار کھلے

سیفؔ چل مطلع انوار کھلے

برگ گل جیسے ہوا کے رخ پر

کس لطافت سے لب یار کھلے

تو ذرا بند قبا کھول تو دے

جوہر نافۂ تاتار کھلے

دیکھ اے کوچۂ جاناں کی ہوا

دل کے دروازے کئی بار کھلے

زخم دل ہم نے چھپائے ورنہ

تیری آنکھوں نے کئے وار کھلے

واہ کیا ڈھنگ ہیں صیادوں کے

لوگ پھرتے ہیں گرفتار کھلے

کیا اسی طرح گزر جائے گی

کچھ تو ان پر بھی دل زار کھلے

حسرت دید پس مرگ نہ پوچھ

رہ گئے دیدۂ بے دار کھلے

لب خاموش کو وا کر ظالم

یہ ہے اقرار کہ انکار کھلے

صاف بخشے گئے وہ حشر کے دن

جو نظر آئے گنہ گار کھلے

کعبہ جا کر بھی ہمیں کشف ہوا

بت کدے میں بھی کچھ اسرار کھلے

ہم بھی قسمت کا لکھا دیکھیں گے

سیفؔ چل نامۂ دل دار کھلے

(452) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Saifuddin Saif. is written by Saifuddin Saif. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Saifuddin Saif. Free Dowlonad  by Saifuddin Saif in PDF.