Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_774c4bd8ad692fc4d9e9ecc618f9929b, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
دل کے شجر کو خون سے گلنار دیکھ کر - سیف زلفی کی شاعری - Darsaal

دل کے شجر کو خون سے گلنار دیکھ کر

دل کے شجر کو خون سے گلنار دیکھ کر

خوش ہوں نئی بہار کے آثار دیکھ کر

صحرا بھلے کہ ذہن کو کچھ تو سکوں ملے

گھبرا گیا ہوں شہر کے بازار دیکھ کر

آگے بڑھے تو تیرگیٔ شب نے آ لیا

نکلے تھے گھر سے صبح کے آثار دیکھ کر

آنسو گرے تو دل کی زمیں اور جل اٹھی

برسا ہے ابر خاک کا معیار دیکھ کر

سارے جہاں کو حلقۂ ماتم سمجھ لیا

اپنا وجود نقطۂ پرکار دیکھ کر

اوروں کو تو نے دولت کونین بانٹ دی

غم مجھ کو دے دیا ہے سزاوار دیکھ کر

بیٹھے تو آنچ دینے لگی پیپلوں کی چھاؤں

آئے تھے لوگ سایۂ اشجار دیکھ کر

جس طرح کوئی بچھڑا ہوا دوست مل گیا

ہم مسکرا دیئے رسن و دار دیکھ کر

بیٹھا ہوں اپنے فکر کے سائے میں دیر سے

ہر آشنا کو ان کا طرفدار دیکھ کر

زلفیؔ دکھوں کی دھوپ میں جلتے ہوئے بدن

بادل گزر گیا ہے کئی بار دیکھ کر

(674) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Saif Zulfi. is written by Saif Zulfi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Saif Zulfi. Free Dowlonad  by Saif Zulfi in PDF.