Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_15a4b707680abaea195f9d8231c51f2f, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
مفاہمت - ساحر لدھیانوی کی شاعری - Darsaal

مفاہمت

نشیب ارض پہ ذروں کو مشتعل پا کر

بلندیوں پہ سفید و سیاہ مل ہی گئے

جو یادگار تھے باہم ستیزہ کاری کی

بہ فیض وقت وہ دامن کے چاک سل ہی گئے

جہاد ختم ہوا دور آشتی آیا

سنبھل کے بیٹھ گئے محملوں میں دیوانے

ہجوم تشنہ‌ لباں کی نگاہ سے اوجھل

چھلک رہے ہیں شراب ہوس کے پیمانے

یہ جشن جشن مسرت نہیں تماشا ہے

نئے لباس میں نکلا ہے رہزنی کا جلوس

ہزار شمع اخوت بجھا کے چمکے ہیں

یہ تیرگی کے ابھارے ہوئے حسیں فانوس

یہ شاخ نور جسے ظلمتوں نے سینچا ہے

اگر پھلی تو شراروں کے پھول لائے گی

یہ پھل سکی تو نئی فصل گل کے آنے تک

ضمیر ارض میں اک زہر چھوڑ جائے گی

(1054) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sahir Ludhianvi. is written by Sahir Ludhianvi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sahir Ludhianvi. Free Dowlonad  by Sahir Ludhianvi in PDF.