Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_f1438ad8fd51342c1b485212f7dd37b3, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
میں پل دو پل کا شاعر ہوں - ساحر لدھیانوی کی شاعری - Darsaal

میں پل دو پل کا شاعر ہوں

میں پل دو پل کا شاعر ہوں پل دو پل مری کہانی ہے

پل دو پل میری ہستی ہے پل دو پل مری جوانی ہے

مجھ سے پہلے کتنے شاعر آئے اور آ کر چلے گئے

کچھ آہیں بھر کر لوٹ گئے کچھ نغمے گا کر چلے گئے

وہ بھی اک پل کا قصہ تھے میں بھی اک پل کا قصہ ہوں

کل تم سے جدا ہو جاؤں گا گو آج تمہارا حصہ ہوں

پل دو پل میں کچھ کہہ پایا اتنی ہی سعادت کافی ہے

پل دو پل تم نے مجھ کو سنا اتنی ہی عنایت کافی ہے

کل اور آئیں گے نغموں کی کھلتی کلیاں چننے والے

مجھ سے بہتر کہنے والے تم سے بہتر سننے والے

ہر نسل اک فصل ہے دھرتی کی آج اگتی ہے کل کٹتی ہے

جیون وہ مہنگی مدرا ہے جو قطرہ قطرہ بٹتی ہے

ساگر سے ابھری لہر ہوں میں ساگر میں پھر کھو جاؤں گا

مٹی کی روح کا سپنا ہوں مٹی میں پھر سو جاؤں گا

کل کوئی مجھ کو یاد کرے کیوں کوئی مجھ کو یاد کرے

مصروف زمانہ میرے لیے کیوں وقت اپنا برباد کرے

(759) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sahir Ludhianvi. is written by Sahir Ludhianvi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sahir Ludhianvi. Free Dowlonad  by Sahir Ludhianvi in PDF.