Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_2980f2385bde90771acb9dd8bccec69a, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
ایک ملاقات - ساحر لدھیانوی کی شاعری - Darsaal

ایک ملاقات

تری تڑپ سے نہ تڑپا تھا میرا دل لیکن

ترے سکون سے بے چین ہو گیا ہوں میں

یہ جان کر تجھے کیا جانے کتنا غم پہنچے

کہ آج تیرے خیالوں میں کھو گیا ہوں میں

کسی کی ہو کے تو اس طرح میرے گھر آئی

کہ جیسے پھر کبھی آئے تو گھر ملے نہ ملے

نظر اٹھائی مگر ایسی بے یقینی سے

کہ جس طرح کوئی پیش نظر ملے نہ ملے

تو مسکرائی مگر مسکرا کے رک سی گئی

کہ مسکرانے سے غم کی خبر ملے نہ ملے

رکی تو ایسے کہ جیسے تری ریاضت کو

اب اس ثمر سے زیادہ ثمر ملے نہ ملے

گئی تو سوگ میں ڈوبے قدم یہ کہہ کے گئے

سفر ہے شرط شریک سفر ملے نہ ملے

تری تڑپ سے نہ تڑپا تھا میرا دل لیکن

ترے سکون سے بے چین ہو گیا ہوں میں

یہ جان کر تجھے کیا جانے کتنا غم پہنچے

کہ آج تیرے خیالوں میں کھو گیا ہوں میں

(1022) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sahir Ludhianvi. is written by Sahir Ludhianvi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sahir Ludhianvi. Free Dowlonad  by Sahir Ludhianvi in PDF.