Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_b8334c763473bdc05cedd14197633f82, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
اس طرف سے گزرے تھے قافلے بہاروں کے - ساحر لدھیانوی کی شاعری - Darsaal

اس طرف سے گزرے تھے قافلے بہاروں کے

اس طرف سے گزرے تھے قافلے بہاروں کے

آج تک سلگتے ہیں زخم رہ گزاروں کے

خلوتوں کے شیدائی خلوتوں میں کھلتے ہیں

ہم سے پوچھ کر دیکھو راز پردہ داروں کے

گیسوؤں کی چھاؤں میں دل نواز چہرے ہیں

یا حسیں دھندلکوں میں پھول ہیں بہاروں کے

پہلے ہنس کے ملتے ہیں پھر نظر چراتے ہیں

آشنا صفت ہیں لوگ اجنبی دیاروں کے

تم نے صرف چاہا ہے ہم نے چھو کے دیکھے ہیں

پیرہن گھٹاؤں کے جسم برق پاروں کے

شغل مے پرستی گو جشن نامرادی تھا

یوں بھی کٹ گئے کچھ دن تیرے سوگواروں کے

(946) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sahir Ludhianvi. is written by Sahir Ludhianvi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sahir Ludhianvi. Free Dowlonad  by Sahir Ludhianvi in PDF.