دور چرخ کبود جاری ہے

دور چرخ کبود جاری ہے

جسم و جاں پر جمود طاری ہے

گویا انساں نہیں ہیولیٰ ہوں

میری رگ رگ میں دود ساری ہے

موت ہم سایے میں ہوئی ہے تو کیا

بزم رقص و سرور جاری ہے

دوستوں سے وہ کیا کریں گے سلوک

جن پر اپنا وجود بھاری ہے

ہے تصور میں اک رخ روشن

اور لب پر درود جاری ہے

عمر بھر کھل سکی نہ دل کی گرہ

خوب شغل کشود کاری ہے

بھر نہ پائے گا زخم دل ساحرؔ

ضرب حرف حسود کاری ہے

(448) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sahir Hoshiyarpuri. is written by Sahir Hoshiyarpuri. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sahir Hoshiyarpuri. Free Dowlonad  by Sahir Hoshiyarpuri in PDF.