Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_293056c1fe5f748acd784d57b7289602, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
زرد سورج - سحر انصاری کی شاعری - Darsaal

زرد سورج

مہیب روحوں کے قہقہوں سے

مآثر جاں لرز اٹھے ہیں

لہو کی رفتار زہر قاتل کی دھار بن کر

دل کی گہرائیوں میں پیہم اتر رہی ہے

ہڈیاں آگہی کی بیدار آگ میں پھر پگھل رہی ہیں

حیات سے بے خبر فضاؤں میں

جسم تحلیل ہو رہا ہے

شب سیہ کے ڈراؤنے فاصلوں سے لٹکی ہوئی

شپرہ چشم آرزوئیں یہ چاہتی ہیں

کہ تیرگی کو میں روح اپنی فروخت کر دوں

اور اس اجالے کو بھول جاؤں

جو اب بھی میرا مسیح موعود جسم و جاں ہے

مہیب روحوں کے قہقہوں نے

میری آواز چھین لی ہے

میں گھر کی دیوار پر نگاہیں جمائے بیٹھا ہوں

جیسے میرے تمام الفاظ گھر کی دیوار میں نہاں ہیں

مہیب روحوں کے قہقہوں میں

کچھ اجنبی اجنبی صدائیں ابھر رہی ہیں

وقت کا چاک چل رہا ہے

زمین کی سانس اکھڑ رہی ہے

میں سوچتا ہوں

وہ زرد سورج نہ جانے کب آئے گا

کہ جس کا

کتاب سیارگاں میں وعدہ کیا گیا ہے

کتاب سیارگاں کے مالک

میں اس اندھیرے سے تھک گیا ہوں

(621) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sahar Ansari. is written by Sahar Ansari. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sahar Ansari. Free Dowlonad  by Sahar Ansari in PDF.