Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_e020c84345f4f12e27a760c6385542c2, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
من کے مندر میں ہے اداسی کیوں - سحر انصاری کی شاعری - Darsaal

من کے مندر میں ہے اداسی کیوں

من کے مندر میں ہے اداسی کیوں

نہیں آئی وہ دیو داسی کیوں

ابر برسا برس کے کھل بھی گیا

رہ گئی پھر زمین پیاسی کیوں

اک خوشی کا خیال آتے ہی

چھا گئی ذہن پر اداسی کیوں

زندگی بے وفا ازل سے ہے

پھر بھی لگتی ہے باوفا سی کیوں

ایسی فطرت شکار دنیا میں

اتنی انسان نا شناسی کیوں

کیوں نہیں ایک ظاہر و باطن

آدمی ہو گئے سیاسی کیوں

غم گساری خلوص مہر و وفا

ہو گئے ہیں یہ پھول باسی کیوں

اک حقیقت ہے جب وطن کی طلب

پھر محبت کریں قیاسی کیوں

یہ ملاقات یہ سکوت یہ شام

ابتدا میں یہ انتہا سی کیوں

ملنے والے بچھڑ بھی سکتے ہیں

تیری آنکھوں میں یہ اداسی کیوں

(513) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sahar Ansari. is written by Sahar Ansari. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sahar Ansari. Free Dowlonad  by Sahar Ansari in PDF.