ہر شے ہے پر ملال بڑی تیز دھوپ ہے

ہر شے ہے پر ملال بڑی تیز دھوپ ہے

ہر لب پہ ہے سوال بڑی تیز دھوپ ہے

چکرا کے گر نہ جاؤں میں اس تیز دھوپ میں

مجھ کو ذرا سنبھال بڑی تیز دھوپ ہے

دے حکم بادلوں کو خیاباں نشین ہوں

جام و سبو اچھال بڑی تیز دھوپ ہے

ممکن ہے ابر رحمت یزداں برس پڑے

زلفوں کی چھاؤں ڈال بڑی تیز دھوپ ہے

اب شہر آرزو میں وہ رعنائیاں کہاں

ہیں گل کدے نڈھال بڑی تیز دھوپ ہے

سمجھی ہے جس کو سایۂ امید عقل خام

ساغرؔ کا ہے خیال بڑی تیز دھوپ ہے

(763) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Saghar Siddiqui. is written by Saghar Siddiqui. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Saghar Siddiqui. Free Dowlonad  by Saghar Siddiqui in PDF.