ضرورت رشتہ
ہمارے لال کو درکار ہے وہی لڑکی
کہ جس کا باپ پولس میں ہو کم سے کم ڈپٹی
جو پوری کر سکے حسرت ہمارے بیٹے کی
پپیہا پیار کا کہنا ہے ہر گھڑی پی پی
شراب و رقص سے رغبت جوئے کی عادت ہے
یہ غنڈہ گردی نہیں خاندانی شوکت ہے
کمر خمیدہ ہے اتنی کہ میم لگتا ہے
وہ عاشقوں کی محبت میں ٹیم لگتا ہے
وہ احمقوں کی سبھا میں فہیم لگتا ہے
خدا کے فضل سے آدھا یتیم لگتا ہے
مزاج یار لڑکپن سے عاشقانہ ہے
خدا کا شکر ہے اندھا نہیں ہے کانا ہے
نہار منہ کئی فلموں کے نام لیتا ہے
پھر اس کے بعد کلیجے کو تھام لیتا ہے
کلب میں جا کے محبت کے جام لیتا ہے
وہ مارا عقل کا کب اس سے کام لیتا ہے
کرے ہے سامنا ڈٹ کر ہزار خطروں کا
وہ سرغنہ ہے محلے کے جیب کتروں کا
بدھو کے واسطے پاٹھک کے گھر بھی جاتا ہے
قرول باغ کے چکر بھی وہ لگاتا ہے
جہاں بھی جاتا ہے مایوس لوٹ آتا ہے
مریض عشق ہے سوتے میں بڑبڑاتا ہے
علاج کر لیے سب دیسی و بدیسی کے
حکیم تھک گئے طاقت کے فارمیسی کے
یہ اس کی آخری خواہش ہے جو کہ پوری ہو
وہ دسویں فیل ہے لڑکی مگر پی ایچ ڈی ہو
فرج ہو فین ہو موٹر ہو اور ٹی وی ہو
چلے گی لڑکی وہ پوری ہو یا ادھوری ہو
ہزار فاقوں میں زائل نہ تندرستی ہو
یہ شرط بھی ہے ضروری کہ لال جنتی ہو
دلہن جو دل کی فقط دل سے بات کہتی ہے
وفات جذبۂ دل کو حیات کہتی ہو
پتی کے ظلم و ستم کو نجات کہتی ہو
اگر وہ دن کو کہے رات رات کہتی ہو
فسانہ پیار کی باتوں کو وہ بنا ڈالے
خموشی شرط ہے چاہے پتی جلا ڈالے
(1053) ووٹ وصول ہوئے
In Urdu By Famous Poet Saghar Khayyami. is written by Saghar Khayyami. Enjoy reading Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Saghar Khayyami. Free Dowlonad by Saghar Khayyami in PDF.
Sad Poetry in Urdu, 2 Lines Poetry in Urdu, Ahmad Faraz Poetry in Urdu, Sms Poetry in Urdu, Love Poetry in Urdu, Rahat Indori Poetry, Wasi Shah Poetry in Urdu, Faiz Ahmad Faiz Poetry, Anwar Masood Poetry Funny, Funnu Poetry in Urdu, Ghazal in Urdu, Romantic Poetry in Urdu, Poetry in Urdu for Friends