محبتوں میں بھی مال و منال مانگتے ہیں

محبتوں میں بھی مال و منال مانگتے ہیں

یہ کیسے لوگ ہیں اجر وصال مانگتے ہیں

وبال جاں تھے شب و روز کل جو اپنے لیے

گزر گئے تو وہی ماہ و سال مانگتے ہیں

سمجھ میں آیا نہیں ان کا مدعا کیا ہے

لکھیں جواب تو پھر وہ سوال مانگتے ہیں

محبتوں کی دکانیں اجڑنے والی ہیں

عروج دیکھ چکے ہیں زوال مانگتے ہیں

دل و دماغ کی یہ خوشہ چینیاں دیکھو

تجھے گنوا کے ترے خد و خال مانگتے ہیں

کہیں تو بھول ہوئی ہے کہ آج تیرے لیے

عروج مانگنے والے زوال مانگتے ہیں

وہ تجھ سے کرتے ہیں میری شکایتیں لیکن

مجھی سے وہ ترے خواب و خیال مانگتے ہیں

(517) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Safdar Saleem Sial. is written by Safdar Saleem Sial. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Safdar Saleem Sial. Free Dowlonad  by Safdar Saleem Sial in PDF.