Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_697935f88b1e8c483c3b6e90ecffac94, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
نیا فریم - سعید الدین کی شاعری - Darsaal

نیا فریم

سفید کاغذ پیلا پڑ چکا ہے

اور عبارت دھندلی ہو گئی ہے

جلد ادھڑ چکی ہے

اسے لکھنے والا مر گیا ہے

آثار قدیمہ کے ماہرین

اور زبانوں کے محققین

اس نتیجے پر پہنچے ہیں

یہ کتاب کسی مردہ زبان میں لکھی گئی ہے

جو اب زمین کے کسی خطے میں بولی یا سمجھتی نہیں جاتی

رات کے کسی پہر آثار قدیمہ کے ایک ماہر کی آنکھ کھل جاتی ہے

وہ لکڑی کے وزنی صندوق سے کتاب نکالتا ہے

بوسیدہ سر ورق پر مصنف کی جگہ اس کا نام لکھا ہے

کتاب کسی بادشاہ کے نام معنون کی گئی ہے

پہلے صفحے پر سرکاری خزانے کا حساب ہے

دوسرے صفحے پر پروہت کے جاری کردہ عبادت کے احکام

تیسرے صفحے پر ان مجرموں کے نام ہیں

جنہیں ایک منحوس دعا کے جرم میں

دوسرے دن صلیب پر چڑھایا جانا تھا

اس کے بعد کچھ سادہ صفحات ہیں

شاید کتاب کا مصنف بھی مار دیا گیا

اس کی تصدیق آگے کی ان دعاؤں سے ہوتی ہے

جو مرے ہوؤں کی مغفرت کے لئے سرکاری پروہتوں نے مانگیں

اور جو بدلی ہوئی تحریر میں تھیں

کتاب کے آخری صفحے پر

بادشاہ کی موت کی خبر تھی

اور اس کے نیچے ایک منحوس دعا

جسے آثار قدیمہ کے ماہر نے فوراً پہچان لیا

(556) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Saeeduddin. is written by Saeeduddin. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Saeeduddin. Free Dowlonad  by Saeeduddin in PDF.