نظر میں رنگ سمائے ہوئے اسی کے ہیں
نظر میں رنگ سمائے ہوئے اسی کے ہیں
یہ سارے پھول اگائے ہوئے اسی کے ہیں
اسی کے لطف سے بستی نہال ہے ساری
تمام پیڑ لگائے ہوئے اسی کے ہیں
اسی کے حسن کی پرچھائیاں ہیں پتوں پر
زمیں نے بوجھ اٹھائے ہوئے اسی کے ہیں
وہ جس کے قرب سے حرف وصال ہے روشن
مرے چراغ جلائے ہوئے اسی کے ہیں
یہ بارشیں بھی اسی کی ہیں میری آنکھوں میں
یہ ابر ذہن پہ چھائے ہوئے اسی کے ہیں
یہ آگہی جو ہمیں یوں ہمارے حال کی ہے
یہ سب کمال سکھائے ہوئے اسی کے ہیں
یہ توڑ پھوڑ غزل میں اسی کے نام کی ہے
یہ سارے شور مچائے ہوئے اسی کے ہیں
ہمارے لہجے میں جو اک مٹھاس ہے باقی
ہمیں یہ زہر پلائے ہوئے اسی کے ہیں
بجز جمال ہمیں اور کیا دکھائی دے
نظر پہ پہرے بٹھائے ہوئے اسی کے ہیں
اسی جبیں سے نکلتا ہے قیسؔ چاند مرا
یہ آسمان سجائے ہوئے اسی کے ہیں
(496) ووٹ وصول ہوئے
In Urdu By Famous Poet Saeed Qais. is written by Saeed Qais. Enjoy reading Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Saeed Qais. Free Dowlonad by Saeed Qais in PDF.
Sad Poetry in Urdu, 2 Lines Poetry in Urdu, Ahmad Faraz Poetry in Urdu, Sms Poetry in Urdu, Love Poetry in Urdu, Rahat Indori Poetry, Wasi Shah Poetry in Urdu, Faiz Ahmad Faiz Poetry, Anwar Masood Poetry Funny, Funnu Poetry in Urdu, Ghazal in Urdu, Romantic Poetry in Urdu, Poetry in Urdu for Friends