Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_a6da5e6700d44e05b232e8e4febfef87, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
عظمت فکر کے انداز عیاں بھی ہوں گے - صادق نسیم کی شاعری - Darsaal

عظمت فکر کے انداز عیاں بھی ہوں گے

عظمت فکر کے انداز عیاں بھی ہوں گے

ہم زمانے میں سبک ہیں تو گراں بھی ہوں گے

جن ستاروں کو خدا مان کے پوجا تھا کبھی

اب انہیں پر مرے قدموں کے نشاں بھی ہوں گے

کیسے رہ سکتی ہیں جنت کی فضائیں شفاف

خاک اڑانے کو ہمیں لوگ وہاں بھی ہوں گے

بے ستوں عظمت فرہاد کا مظہر ہے تو کیا

اہل دل کتنے ہی بے نام و نشاں بھی ہوں گے

دل کئی اور بھی دھڑکیں گے مرے دل کی طرح

اپنے قصے بحدیث دگراں بھی ہوں گے

یوں تو تزئین گل و غنچہ میں شامل ہیں سبھی

ہائے وہ رنگ جو اب حرف خزاں بھی ہوں گے

جب شگفت گل بادام کی رت آئے گی

کوئٹے کو نہیں بھولیں گے جہاں بھی ہوں گے

اولیں دید میں ہی اپنی نگاہیں کھو کر

زندگی بھر تری جانب نگراں بھی ہوں گے

خود نمائی کے لئے بنتے ہو مظلوم نسیمؔ

زخم کھائے ہیں تو کچھ ان کے نشاں بھی ہوں گے

(653) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sadique Naseem. is written by Sadique Naseem. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sadique Naseem. Free Dowlonad  by Sadique Naseem in PDF.