Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_e6ed8cd7f00aa43f9e8c77949db82c49, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
یہ انتہائے جنوں ہے کہ غیر ہی سا لگا - صادق اندوری کی شاعری - Darsaal

یہ انتہائے جنوں ہے کہ غیر ہی سا لگا

یہ انتہائے جنوں ہے کہ غیر ہی سا لگا

جو آشنا تھا کبھی آج اجنبی سا لگا

وہ ایک سایہ جو بے حس تھا مردہ کی مانند

قریب آیا تو اک عکس زندگی سا لگا

خود اپنی لاش لیے پھر رہا تھا کاندھوں پر

وہ آدمی تو نہ تھا پھر بھی آدمی سا لگا

وہ اک وجود جو پالے ہوئے تھا سانپوں کو

نظر کی زد میں جو آیا تو بانسری سا لگا

تمام عمر جسے پیک دوستی سمجھا

ہوا جو تجربہ وہ نقش دشمنی سا لگا

وہ ایک کرب مسلسل جو دل جلاتا تھا

تم آ کے پاس جو بیٹھے تو سر خوشی سا لگا

بظاہر ایک ہی چہرہ تھا سامنے لیکن

کبھی کسی کا لگا تو کبھی کسی کا لگا

مرے شعور کی کم‌ مائیگی کہ اے صادقؔ

یقین بھی کبھی تصویر وہم ہی سا لگا

(455) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sadique Indori. is written by Sadique Indori. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sadique Indori. Free Dowlonad  by Sadique Indori in PDF.