اور کچھ چارہ نہیں

مانس کی فصلیں

جواں ہو کر

پریشاں ہو گئی ہیں

ہوا کی سلطنت میں

ہلتے رہنے کے علاوہ

اور کچھ چارہ نہیں ہے

کر کے تخلیق بتا دو لوگو

مانس کے پیڑ لگا دو لوگو

چھین لو ساری چمک ہاتھوں سے

اور پھر ان میں عصا دو لوگو

جب بھی طوفاں کوئی اٹھنا چاہے

ریت میں اس کو دبا دو لوگو

تنگ تہہ خانوں سے باہر نکلو

کائناتوں کو صدا دو لوگو

ورنہ تم کو یہ دبوچے گا ابھی

خوف کو چیخ بنا دو لوگو

خشک پیڑوں کی کتھائیں سن لو

ان میں پھر آگ لگا دو لوگو

(489) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sadiq. is written by Sadiq. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sadiq. Free Dowlonad  by Sadiq in PDF.