Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_7c6a92c8733478fc5822991aec2b3bb3, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
وعدہ تھا کب کا بار خدا سوچنے تو دے - صابر کی شاعری - Darsaal

وعدہ تھا کب کا بار خدا سوچنے تو دے

وعدہ تھا کب کا بار خدا سوچنے تو دے

معقول کوئی عذر نیا سوچنے تو دے

پرچی وہ جس پہ لکھا ہوا ہے پتہ ترا

رکھ کر کہاں میں بھول گیا سوچنے تو دے

وہ ہجر بھی تو گونگی پہیلی سے کم نہ تھا

اب وصل آ پڑا ہے ذرا سوچنے تو دے

اے چال باز ایسے نہ اترا کے مسکرا

چلنے دے چال مجھ کو ذرا سوچنے تو دے

ہوں اختیار سے بھی پرے کچھ تصرفات

اندیشۂ‌ حساب ہٹا سوچنے تو دے

جو ہو گیا میں اس پہ ہوں راضی خدا قسم

یہ کیوں ہوا یہ کیسے ہوا سوچنے تو دے

(587) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sabir. is written by Sabir. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sabir. Free Dowlonad  by Sabir in PDF.