یہ مہر و مہ بے چراغ ایسے کہ راکھ بن کر بکھر رہے ہیں

یہ مہر و مہ بے چراغ ایسے کہ راکھ بن کر بکھر رہے ہیں

ہم اپنی جاں کا دیا بجھائے کسی گلی سے گزر رہے ہیں

یہ دکھ جو مطلوب کا ملا ہے فشار اپنی ہی ذات کا ہے

کہ ہم خود اپنی تلاش میں ہیں اور اپنے صدموں سے مر رہے ہیں

وجود کیوں ہے شہود کیوں ہے ثبات کیا ہے نجات کیا ہے

انہی سوالوں کی آگ لے کر ہم اپنا اثبات کر رہے ہیں

اے وقت کے بے قیاس دھارے کدھر ہیں وہ ہم نسب ہمارے

جو ایک زندہ خبر کی خاطر خود آپ سے بے خبر رہے ہیں

اذیتوں کا نزول موقوف خاک اڑانے ہی پر نہیں ہے

عذاب ان کو بھی تو ملے ہیں جو لوگ اپنے ہی گھر رہے ہیں

نظر میں اتنی شباہتیں ہیں کہ اس کی پہچان کھو گئی ہے

سماعتوں میں ہے شور اتنا کہ ہر صدا سے مکر رہے ہیں

ہمارے اندر کا خوف صابرؔ شکست دینے لگا ہے ہم کو

لہو کی رت اب گزر گئی ہے دلوں میں صحرا اتر رہے ہیں

(417) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sabir Waseem. is written by Sabir Waseem. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sabir Waseem. Free Dowlonad  by Sabir Waseem in PDF.