آ جا اندھیری راتیں تنہا بتا چکا ہوں

آ جا اندھیری راتیں تنہا بتا چکا ہوں

شمعیں جہاں نہ جلتیں آنکھیں جلا چکا ہوں

خورشید شام رفتہ لوٹے تو اس سے پوچھوں

میں زندگی کی کتنی صبحیں گنوا چکا ہوں

امید و بیم شب نے یہ بھی بھلا دیا ہے

کتنے دیے جلائے کتنے بجھا چکا ہوں

میں بازگشت دل ہوں پیہم شکست دل ہوں

وہ آزما رہا ہوں جو آزما چکا ہوں

یہ شب بجھی بجھی ہے شاید کہ آخری ہے

اے صبح درد تیرے نزدیک آ چکا ہوں

مجھ کو فریب مت دے اے موسم بہاراں

ایسے کئی شگوفے میں بھی کھلا چکا ہوں

سورج طلوع ہو یا سورج غروب صہباؔ

شب ہائے غم کے پردے خود پر گرا چکا ہوں

(521) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Saba Akhtar. is written by Saba Akhtar. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Saba Akhtar. Free Dowlonad  by Saba Akhtar in PDF.