Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_735f3c98e9538a21bed183eed9cd6ece, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
بسا اوقات آ جاتے ہیں دامن سے گریباں میں - سائل دہلوی کی شاعری - Darsaal

بسا اوقات آ جاتے ہیں دامن سے گریباں میں

بسا اوقات آ جاتے ہیں دامن سے گریباں میں

بہت دیکھے ہیں ایسے جوش اشک چشم گریاں میں

نہیں ہے تاب ضبط غم کسی عاشق کے امکاں میں

دل خوں گشتہ یا دامن میں ہوگا یا گریباں میں

مبارک بادیہ گردو بہار آئی بیاباں میں

نمود رنگ گل ہے ہر سر خار مغیلاں میں

زیادہ خوف رسوائی نہیں ہے سوز پنہاں میں

دھواں ہوتا ہے لیکن کم چراغ زیر داماں میں

ہمیشہ پی کے مے جام و صراحی توڑ دیتا ہوں

نہ میرا دل ترستا ہے نہ فرق آتا ہے ایماں میں

مزہ کیوں کاوش زخم جگر کا آج کم کم ہے

نمک کی کوئی چٹکی رہ گئی ہوگی نمکداں میں

جناب قیس نے دل سے بھلایا دونوں عالم کو

جنوں کے چار حرفوں کا سبق لیکر دبستاں میں

بہار آئی ملا یہ حکم مجھ کو اور بلبل کو

کہ وہ کاٹے قفس میں خاک چھانوں میں بیاباں میں

ترنم ریزیاں بزم سخن میں سن کے سائلؔ کی

گماں ہوتا ہے بلبل کے چہکنے کا گلستاں میں

(562) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Saail Dehlvi. is written by Saail Dehlvi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Saail Dehlvi. Free Dowlonad  by Saail Dehlvi in PDF.