یہ احتیاط عشق پہ لازم صدا رہے

یہ احتیاط عشق پہ لازم صدا رہے

ہر چند قربتیں ہوں مگر فاصلہ رہے

حاجت نہیں کی جام و سبو مے کدہ رہے

دل کا تری نگاہ سے بس رابطہ رہے

ماہ و نجوم و شمس کی تھم جائیں گردشیں

ٹھہرے تری نظر تو زمانہ رکا رہے

معمور خوشبوؤں سے رہے گلشن وجود

بس اک تجھی کو ذہن اگر سوچتا رہے

رعنائی جمال کا عالم نہ پوچھیے

اک بار دیکھ لے جو اسے دیکھتا رہے

فریاد لے کے جائیں بھی اہل چمن کہاں

جب باغباں خود اپنا چمن لوٹتا رہے

کچھ دیر اور اے شب ہجراں ٹھہر ابھی

کچھ دیر اور درد کا طوفاں اٹھا رہے

(765) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rohit Soni 'Tabish'. is written by Rohit Soni 'Tabish'. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rohit Soni 'Tabish'. Free Dowlonad  by Rohit Soni 'Tabish' in PDF.