طلسم نشہ دنیا بھی آج ختم ہوا

طلسم نشہ دنیا بھی آج ختم ہوا

جو ہو رہا تھا تماشہ بھی آج ختم ہوا

ملا جو اس سے تو اس نے بھی پھیر لی نظریں

چلو یہ آخری رشتہ بھی آج ختم ہوا

گرا زمیں پہ ستارہ یہ کس کے مژگاں سے

یہ کس کے دل کا سہارا بھی آج ختم ہوا

ملے جو برسوں کے پیاسے تو ایسے ایک ہوئے

کہ احتیاط کا پہرہ بھی آج ختم ہوا

جو رفتہ رفتہ ہوئی ختم وضع دیرینہ

محبتوں کا سلیقہ بھی آج ختم ہوا

تمہاری یاد سے سمجھوتہ کر لیا میں نے

خیال وعدۂ فردا بھی آج ختم ہوا

نہ جانے کیسے تجھے اپنا مان بیٹھا تھا

مری نظر کا وہ دھوکہ بھی آج ختم ہوا

ترے تغافل پیہم نے کر دیا مایوس

مرا وہ ذوق تمنا بھی آج ختم ہوا

وو دل بھی لے گئے پہلو سے اٹھ کے اے تابشؔ

یہ روز روز کا جھگڑا بھی آج ختم ہوا

(672) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rohit Soni 'Tabish'. is written by Rohit Soni 'Tabish'. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rohit Soni 'Tabish'. Free Dowlonad  by Rohit Soni 'Tabish' in PDF.