Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_a709d9bae8ea21dc9f32bb7db5b5083b, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
یہ کہاں سے ہم گئے ہیں کہاں کہیں کیا تری تگ و تاز میں - ریاضؔ خیرآبادی کی شاعری - Darsaal

یہ کہاں سے ہم گئے ہیں کہاں کہیں کیا تری تگ و تاز میں

یہ کہاں سے ہم گئے ہیں کہاں کہیں کیا تری تگ و تاز میں

کہ یہ آسمان و زمیں جہاں نہ نشیب میں نہ فراز میں

تو درون خانہ برون در تو ہزار پردوں میں جلوہ گر

ارے او حقیقت پردہ ور تری شوخیاں میں مجاز میں

وہی آئے عرش سے فرش تک وہی چھائے فرش سے عرش تک

ملے ایسے ذرے ہزارہا ہمیں خاک راہ مجاز میں

کہیں تیز ہے کہیں نرم ہے یہی آنچ مطرب خوشنوا

مرے نالے میں ترے نغمے میں مرے سوز میں ترے ساز میں

ترے سجدے میں وہ مزا ملا کہ تڑپ کے سینے سے آ رہا

کوئی داغ ہے کہ ہے دل مرا یہ مری جبین نیاز میں

یہ اڑائیں گے کبھی رنگ بھی یہ دکھائیں گے کبھی رنگ بھی

یہی لائیں گے کبھی رنگ بھی جو رنگیں ہیں رنگ مجاز میں

گھڑی جس کی حشر کا ایک دن شب گور جس کا ہر ایک پل

وہ مزے ہیں حسرت مرگ میں جو خضر کی عمر دراز میں

اسے لاگ عشق کی کہتے ہیں اسے آگ عشق کی کہتے ہیں

نہ جنون ہے یہ جنون میں نہ کوئی یہ راز ہے راز میں

جنہیں لوگ کہتے ہیں دزد مے وہ خدا پرست ریاضؔ ہیں

یہ سنا ہے کل کہ جناب ہی پس خم تھے محو نماز میں

(490) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Riyaz Khairabadi. is written by Riyaz Khairabadi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Riyaz Khairabadi. Free Dowlonad  by Riyaz Khairabadi in PDF.