Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_baae3402baf8082928ee442875909697, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
یہ کہاں لگی یہ کہاں لگی جو قفس سے شور فغاں اٹھا - ریاضؔ خیرآبادی کی شاعری - Darsaal

یہ کہاں لگی یہ کہاں لگی جو قفس سے شور فغاں اٹھا

یہ کہاں لگی یہ کہاں لگی جو قفس سے شور فغاں اٹھا

جلے آشیانے کچھ اس طرح کہ ہر ایک دل سے دھواں اٹھا

لگی آگ میرے جگر میں یوں نہ لگے کسی کے بھی گھر میں یوں

نہ تو لو اٹھی نہ چمک ہوئی نہ شرر اڑے نہ دھواں اٹھا

کوئی مست مے کدہ آ گیا مے بے خودی وہ پلا گیا

نہ صدائے نغمۂ دیر اٹھی نہ حرم سے شور اذاں اٹھا

گئے ساتھ شیخ حرم کے ہم نہ کوئی ملا نہ لئے قدم

نہ تو خم بڑھا نہ سبو جھکا جو اٹھا تو پیر مغاں اٹھا

لب خم سے نکلے صدائے قم سردوش ایسے ہزار خم

خم آسماں بھی ہو جس میں گم وہ سیاہ ابر کہاں اٹھا

تجھے مئے فروش خبر بھی ہے کہ مقام کون ہے کیا ہے شے

یہ رہ حرم میں دکان مے تو یہاں سے اپنی دکاں اٹھا

یہ سپید ریش ریاضؔ ہے جو بنا ہے بزم میں پند گو

اسے کیوں نہ ابر سیہ کہوں کہ برس پڑا یہ جہاں اٹھا

(479) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Riyaz Khairabadi. is written by Riyaz Khairabadi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Riyaz Khairabadi. Free Dowlonad  by Riyaz Khairabadi in PDF.