Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_f8b1c5aab71672c690c6a701ae0a01cd, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
صدمے گزرے ایذا گزری - رند لکھنوی کی شاعری - Darsaal

صدمے گزرے ایذا گزری

صدمے گزرے ایذا گزری

ہجر میں تیرے کیا کیا گزری

ہجر میں جان رہی یا گزری

رندؔ کہو تم پر کیا گزری

کیا کہوں تجھ سے حال فرقت

گزری جو کچھ جانا گزری

الفت بت نے کر دیا کافر

یہ کیا بار خدایا گزری

آئے نہیں تم عرصہ گزرا

منع کیا کس نے کیا گزری

گزرے جس دم ہم دنیا سے

ہم نے جانا دنیا گزری

بحر جہاں میں زیست ہماری

شکل حباب دریا گزری

کس سے کہیے کون سنے گا

کیا کیا گزرا کیا کیا گزری

کہتا تھا میں عشق سے باز آ

دیکھا جو دل شیدا گزری

مر بھی گئے ہم واہ ری غفلت

ان کو خبر بھی نہ اصلا گزری

اب تو ہے شغل خوں آشامی

نوبت جام و مینا گزری

کافر پر بھی نہ گزرے ایسی

ہم پر جو بت ترسا گزری

وقت مرگ یہ جی میں گزرا

زندگی اپنی بے جا گزری

نالہ کیسا آہ نہیں کی

کیا کیا تجھ بن ایذا گزری

ٹوٹ چکا ہے رشتۂ الفت

یاس ہے اب تو تمنا گزری

دوسرا تجھ سا کوئی نہ دیکھا

پیش نظر اک دنیا گزری

دیکھ کے حال مریض فرقت

حالت ہم پہ مسیحا گزری

قابل دید نہ دیکھیں آنکھیں

مدت نرگس شہلا گزری

غش کیوں آیا ہم سے تو کہیے

کیا کچھ حضرت موسیٰ گزری

کیوں کر جھیلی آفت فرقت

رندؔ کہو دل پر کیا گزری

(488) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rind Lakhnavi. is written by Rind Lakhnavi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rind Lakhnavi. Free Dowlonad  by Rind Lakhnavi in PDF.