Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_72523441db5809887058b47c169a20b6, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
دل لگی غیروں سے بے جا ہے مری جاں چھوڑ دے - رند لکھنوی کی شاعری - Darsaal

دل لگی غیروں سے بے جا ہے مری جاں چھوڑ دے

دل لگی غیروں سے بے جا ہے مری جاں چھوڑ دے

مان کہنا تیرے صدقے تیرے قرباں چھوڑ دے

عاشق جاں باز کیوں کر کوئے جاناں چھوڑ دے

اپنا آ گھر کس طرح شیر نیستاں چھوڑ دے

یہ نہیں کہتا کہ صیاد اب مجھے آزاد کر

دو گھڑی کو بہر گلگشت گلستاں چھوڑ دے

کون کافر پھر کرے سجدہ خدا کے سامنے

کہہ تو بیٹھے مجھ سے وہ بت اپنا ایماں چھوڑ دے

تنگ ہوں دق ہوں کوئی دم میں نکل جائے گا دم

چھوڑ دے دست جنوں میرا گریباں چھوڑ دے

غیر ممکن ہے جو بھولوں گھر ترا اے رشک حور

مجھ کو جنت میں اگر لے جا کے رضواں چھوڑ دے

غمزۂ بے جا نہیں اٹھتے پھنکا جاتا ہے دل

گرمیاں اپنی تو اے مہر درخشاں چھوڑ دے

پھر پھنسوں میں دام گیسو میں تو کافر جانیو

چھوڑ دے للہ اب او نا مسلماں چھوڑ دے

ہو نہ راز عشق افشا آبرو ریزی نہ ہو

پھوٹ بہنا تو اگر اے چشم گریاں چھوڑ دے

طوق پھینکیں گے گلے میں مثل قمری سیکڑوں

نازکی رفتار و سرو خراماں چھوڑ دے

حسن کا جویا ہوں مدت سے میں دیوانہ مزاج

مجھ کو پریوں کے اکھاڑے میں سلیماں چھوڑ دے

یوں بھلائی دل سے یاد مصحف رخسار رندؔ

حفظ کر کے جس طرح سے کوئی قرآں چھوڑ دے

(521) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rind Lakhnavi. is written by Rind Lakhnavi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rind Lakhnavi. Free Dowlonad  by Rind Lakhnavi in PDF.