بیٹھے ہیں چین سے کہیں جانا تو ہے نہیں

بیٹھے ہیں چین سے کہیں جانا تو ہے نہیں

ہم بے گھروں کا کوئی ٹھکانا تو ہے نہیں

تم بھی ہو بیتے وقت کے مانند ہو بہ ہو

تم نے بھی یاد آنا ہے آنا تو ہے نہیں

عہد وفا سے کس لیے خائف ہو میری جان

کر لو کہ تم نے عہد نبھانا تو ہے نہیں

وہ جو ہمیں عزیز ہے کیسا ہے کون ہے

کیوں پوچھتے ہو ہم نے بتانا تو ہے نہیں

دنیا ہم اہل عشق پہ کیوں پھینکتی ہے جال

ہم نے ترے فریب میں آنا تو ہے نہیں

کوشش کریں تو لوٹ ہی آئے گا ایک دن

وہ آدمی ہے گزرا زمانہ تو ہے نہیں

وہ عشق تو کرے گا مگر دیکھ بھال کے

فارسؔ وہ تیرے جیسا دوانہ تو ہے نہیں

(3343) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rehman Faris. is written by Rehman Faris. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rehman Faris. Free Dowlonad  by Rehman Faris in PDF.