بیاباں ہو کہ صحرا ہو مجھے تیرا سہارا ہو

بیاباں ہو کہ صحرا ہو مجھے تیرا سہارا ہو

تو ہی خورشید ہو میرا تو ہی میرا ستارا ہو

بلندی ہو کہ پستی ہو کہیں بیٹھوں کہیں جاؤں

وہیں پر میرا کعبہ ہو وہیں تیرا نظارا ہو

نہ یہ دنیا نہ وہ عقبیٰ مری تو اک تمنا ہے

رہوں قدموں تلے تیرے تو ہی میرا کنارہ ہو

رہو پردوں میں تم مخفی مگر جب دل میں جھانکوں میں

تمہارا ہی نظارا ہو تمہارا ہی نظارا ہو

مری آنکھوں میں بس جاؤ ذرا مجھ پر ترس کھاؤ

زمینوں آسمانوں میں تمہیں اک ماہ پارہ ہو

(551) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Razia Halim Jang. is written by Razia Halim Jang. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Razia Halim Jang. Free Dowlonad  by Razia Halim Jang in PDF.